سوال
کونسی آنکھ بھاتی ہے تجھے
کون سی آواز اٹھاتی ہے تجھے
کیا ہے تیری توجہ کا مرکز
کون سی زبان آتی ہے تجھے
تمھیں بھلا کون پسند ہے
دنیا کس نام سے بلاتی ہے تجھے
کیا حشر
کیا مدت
کیا شدت
سنگین سی حالت ہے
بعض لمحے
شمش کے جلوے
چاند کے جھرنے
کیا تمھیں بھی لگتا ہے
میں مروں
اور موت آتی ہے تجھے